1 اپریل، 2020، 11:51 AM

امریکہ میں ہر شہری کو ماسک پہننے کی ہدایت پر غور

امریکہ میں ہر شہری کو ماسک پہننے کی ہدایت پر غور

امریکہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت دینے پر غور کیا جارہاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت دینے پر غور کیا جارہاہے۔  سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن  نے فیس ماسک پہننے سے متعلق اپنی سابقہ ہدایات کا از سرِ نو جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے کہا تھا کہ کورونا کی وباء کے دوران تندرست شخص کو ماسک پہنا ضروری نہیں ہے تاہم بعض رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس چھینک یا کھانسی کی صورت میں نکلنے والے نم ذرات سے زیادہ دیر تک فضا میں باقی رہ سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص کو 48 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت تک خود معلوم نہیں ہوتا کہ وہ دوسروں کو اس بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے۔ سی ڈی سی کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر رابرٹ نے تصدیق کی ہے کہ ماسک پہننے سے متعلق گائیڈ لائنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، تاہم خدشہ ہے یہ عوام ماسک کے پیچھے نہ پڑجائے اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے سرجیکل اور این 95 ماسک کی کمی نہ ہو جائے۔

News Code 1899048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha