31 مارچ، 2020، 11:05 AM

افغانستان میں طالبان کے 2 حملوں میں کم سے کم 12 افغان پولیس اہلکارہلاک

افغانستان میں طالبان کے 2 حملوں میں کم سے کم 12 افغان پولیس اہلکارہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے 2 حملوں میں کم سے کم 12 افغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے 2 حملوں میں کم سے کم 12 افغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اسیر نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے شمال مشرقی صوبہ تخار میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے قریب متعدد چوکیوں پر حملہ کرکے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ادھر صوبہ زابل میں بھی طالبان کے حملے میں کم سے کم 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے امریکہ سے معاہدے کے بعد امریکی فوجیوں کے بجائے اب افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

News Code 1899022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha