کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکی صدرٹرمپ کا جھوٹ برملا ہوگيا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکی صدرٹرمپ کا جھوٹ برملا ہوگيا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکی صدرٹرمپ کا جھوٹ برملا ہوگيا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ اور ان کی ٹیم  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان سمیت پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہے حزب اللہ لبنان اس سلسلے میں لبنانی حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئۓ تیار ہے قوم کی جان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان جنگ میں موجود ہیں یہ جنگ کسی شہر یا گاؤں تک محدود نہیں بلکہ عالمی جنگ ہے اور اس جنگ میں ہم عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی حقیقت اور ماہیت کے بارے میں بہت سے پہلو مخفی اورمجہول ہیں جن کے بارے میں تحلیل اور تجزیہ کی ضرورت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فردی اور اجتماعی ذمہ د اریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو طبی دستورات کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور فردی صفائي اور حفاظت سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں بہت بڑی مدد ملےگی۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکی صدر ٹرمپ اور اس کی ٹیم کو کورونا وائرس کے معاملے میں سب سے بڑا جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو امریکی مدد کی ضرورت نہیں اگر امریکہ ایران کی مدد کرنے میں سچا ہے تو اسے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے تاکہ ایران کورونا وائرس کا اچھی طرح مقابلہ کرسکے ۔

سید حسن نصر اللہ نے خلیج فارس اور عرب ذرائع ابلاغ کے کورونا وائرس کے سلسلے میں ایران کے خلاف غلط پروپیگنڈے کو غیر اخلاقی ، غیر انسانی اور ناپسند حرکت قراردیتے ہوئے کہا کہ  ایران نے چین کی کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر مدد کی اور بہت سے ایرانی اس وائرس میں مبتلا ہوگئے ، ایران فرنٹ لائن پر اس موذی وائرس کامقابلہ کررہا ہے اور اب چين بھی اس کی مدد کے لئے پہنچ گیا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اب دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین اور ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور اس موذی اور مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

News Code 1898588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =