3 مارچ، 2020، 3:20 PM

اقوام متحدہ کی متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اقوام متحدہ کی متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے بھارت کے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے بھارت کے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن کے دفتر نے جنیوا میں بھارتی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ سربراہ انسانی حقوق کمیشن مچل بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ادھر بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریت بل ہمارا اندرونی معاملہ ہے جس پر غیر ملکی ادارے کو اعتراض یا درخواست دائر کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں۔ بھارتی حکومت اپنے ملک کے مفاد میں ہر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔

News Code 1898310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha