14 فروری، 2020، 10:37 AM

میجر جنرل سلامی کا امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ/ دونوں کو منہ توڑ جواب دیں گے

میجر جنرل سلامی کا امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ/ دونوں کو منہ توڑ جواب دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہیدوں کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں اسرائیلی حکام کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام اور عراق میں امریکہ اور اسرائیل دونوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے امادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہیدوں کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں اسرائیلی حکام کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام اور عراق میں امریکہ اور اسرائیل دونوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے امادہ ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے سپاہ قدس کے شہیدوں  شہید میجر جنرل  قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور شہید حسین پور جعفری ، پاسدار شہید شہروز مظفری، پاسدار اسلام شہید  ہادی طارمی اور جوانسال پاسدار شہید وحید زمانی کی شہادت کے 40 دن گزرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید قاسم سلیمانی نے ہم سے جنرل اسماعیل قآانی کی زبان میں بات کی ہے ۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ میں شہید قاسم سلیمانی کی بلندیوں کے ادراک سے قاصر ہوں ، میرے پاس ایسے الفاظ نہیں جن کے ذریعہ میں اس عظیم شخصیت کے اوصاف بیان کرسکوں۔ شہید قاسم سلیمانی کی عظمت کی موجیں دنیا کے بحر بیکراں میں موجزن ہیں اس نے دنیا  کو تسخیر کرلیا ہے اور دنیائے اسلام میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

میجرجنرل سلامی نے کہا کہ دینی اور الہی احکام کے ذریعہ شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کو نمایاں کیا جاسکتا ہے شہید قاسم سلیمانی نماز شب کا نتیجہ تھے اور اللہ تعالی نے انھیں مقام محمود عطا کیا اور اس نے بھی مقام محمود نبوی (ص) کے ایک ذرہ کو اپنے اندر جلوہ گر بنالیا تھا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور بنیان مرصوص کے مانند  کھڑے تھے۔ انھوں نے 41 سال تک لباس رزم کو بدن سے الگ نہیں کیا ۔ انھوں نے دین الہی کی عظمت کے لئے کام کیا انھوں نے شیعہ اور سنی مسلمانوں اور دنیا کے مظلوموں کے لئے کام کیا ۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں انھوں نے عظیم جانفشانی کا مظآہرہ کیا اور آخر کار اس عظيم انسان کو اس دور کے دہشت گردوں کے سرغنہ امریکہ نے درجہ شہادت پر فائز کردیا۔ قاسم سلیمانی شہید ہوکردنیا اور آخرت میں اپنے عظیم مقصد میں کامیاب ہوگئے اور امریکہ دنیا اور آخرت میں رسوا اور ناکام ہوگیا۔انھوں نے کہا کہ آج دنیا میں لاکھوں سلیمانی پیدا ہوگئے ہیں جنھوں نے شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے راستہ پر گامزن رہنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

جنرل سلامی نے اسرائیلی حکام کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "  اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف کام تقسیم کرلیا ہے اسرائیل شام میں ایران کو مارےگا اور امریکہ عراق میں ایران کے خلاف کارروائی کرےگا" ۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ہم دونوں کا مقابلہ کرنے اور انھیں منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور وہ کوئی خطا کرکے دیکھیں کہ انھیں کیسا منہ توڑ جواب ملتا ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ہم آخری طمانچہ رسید کرنے کے لئے آمادہ ہیں ابھی ہم نے آخری طمانچہ رسید نہیں کیا اور ہم اس کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

News ID 1897829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha