1 فروری، 2020، 12:18 PM

سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے خلاف عوامی مظاہرہ

سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے خلاف عوامی مظاہرہ

سوڈان میں ہزاروں افراد نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کے جوانوں کو یمن اور لیبیا میں جنگ کے لئے کرائے پر بھرتی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں ہزاروں افراد نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کے جوانوں کو یمن اور لیبیا میں جنگ کے لئے کرائے پر بھرتی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین نے سوڈانی وزارت خارجہ کے سامنےمظاہرہ کرتے ہوئے سوڈانی جوانوں کو یمن اور لیبیا پہنچنے سے پہلے واپس بلانے کا مطالبہ کیا اور متحدہ عرب امارات کی جنگ افروزانہ پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اطلاعات کے مطابق امارات سوڈانی جوانوں کو گارڈز کے عنوان سے بھرتی کرکے یمن اور لیبیا میں جاری جنگ میں دھکیل دیتا ہے۔

News ID 1897481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha