14 جنوری، 2020، 5:27 PM

آزادکشمیر میں شدید برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی

آزادکشمیر میں شدید برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی

آزادکشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی جبکہ درجنوں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزادکشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی جبکہ درجنوں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ آزادکشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔ وادی نیلم کے ایک ہی گاؤں سرگن بگوالی میں 19 افراد برفانی تودہ میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بتایا کہ ریاست بھر میں بارش اور برفباری سے اب تک 62 افراد جاں بحق اور 47 زخمی  ہو چکے ہیں۔ وادی نیلم میں 59 جبکہ کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ 56 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

News Code 1897022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha