مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ سے سخت انتقام لینے کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کے ایئر بیس عین الاسد کے بعد اربیل میں بھی امریکی فوجی اڈے کو کئی درجن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل ایران نے الرمادی کے قریب امریکی ايئر بیس عین الاسد پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ امریکی وزارتد فاع نے حملوں کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کو ایرانی جوابی کارروائی سے آگاہ کردیا گیا ہے اور وہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ سے سخت انتقام لینے کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کے ایئر بیس عین الاسد کے بعد اربیل میں بھی امریکی فوجی اڈے کو کئی درجن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
News Code 1896845
آپ کا تبصرہ