شمالی کوریا کی امریکی صدر ٹرمپ کے متضاد اور متنازعہ بیانات پر برہمی

شمالی کوریا نے امریکی صدر کو بوڑھا اور بے صبر شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کی امریکی صدر ٹرمپ کے متضاد اور متنازعہ بیانات دیکر ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدر کو بوڑھا اور بے صبر شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کی امریکی صدر ٹرمپ کے متضاد اور متنازعہ بیانات دیکر ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان لفظی جنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، صدر ٹرمپ نے جدید اور خطرناک میزائل کے تجربات اور کم جونگ ان کی جانب سے آئندہ ہونے والے صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش پر شمالی کوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو شمالی کوریا کے حکام بھی خاموش نہ رہ سکے۔

امریکہ سے مذاکرات کرنے والی شمالی کوریا کی ٹیم کے سربراہ کم یونگ کول نے صدر ٹرمپ کو دماغ سے عاری بے پروا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بیان میں جھنجھلاہٹ سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اب وہ بوڑھے ہو چکے ہیں۔

ادھر شمالی کوریا کے سفیر برائے امریکہ کم سونگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات میں جوہری ہتھیاروں کی تلفی کا نکتہ حذف ہوچکا ہے اور اب ہمیں امریکا کے ساتھ طویل وقتی مذاکرات کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہی ہے جس میں امریکا کا واحد مقصد مزید وقت حاصل کرنا تھا۔

News Code 1896082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =