7 دسمبر، 2019، 7:37 PM

سعودی بادشاہ کا صدر ٹرمپ کو فون/ امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہدے صدمہ کا اظہار

سعودی بادشاہ کا صدر ٹرمپ کو فون/ امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہدے صدمہ کا اظہار

سعودی عرب کے امریکی غلام اور نوکر بادشاہ شاہ سلمان نے اپنے آقا صدر ٹرمپ کو فون کرکے امریکی بحریہ میں تربیت پانے والے سعودی فوجی اہلکار کے ہاتھوں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ ، درد اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکی غلام اور نوکر بادشاہ شاہ سلمان نے اپنے آقا صدر ٹرمپ کو فون کرکے امریکی بحریہ میں تربیت پانے والے سعودی فوجی اہلکار کے ہاتھوں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ ، درد اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے انہیں فون کر کے گزشتہ روزامریکی نیول بیس پر پیش آنے والے واقعے پر شدید صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر پینساکولا میں واقع نیول بیس میں فوجی تربیت حاصل کرنے والے سعودی فوجی اہلکارنے گزشتہ روز فائرنگ کرکے امریکی بحریہ کے تین فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ امریکی فوجی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں سعودی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ۔ فلوریڈا کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور کا تعلق سعودی عرب سے تھا جس کی شناخت محمد سعید الشامرانی کے نام سے ہوئی ہے جو اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور فروغ میں امریکہ کا بھر پور ساتھ دیا اور آج وہی دہشت گرد گروہ عالمی سطح پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ۔ دنیا میں امریکہ اور سعودی عرب دونوں دہشت گردوں کے اصلی حامی اور سرپرست ہیں۔

News ID 1896005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha