کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیار ہے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدرکوفون کے معاملے پرکھل کر کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدرکوفون کے معاملے پرکھل کر کہا ہے کہ  کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدرکوفون کے معاملے پرکھل کرسامنےآگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ صرف ایک عام فون کال کا معاملہ بہت بڑا بنادیا گیا ہے، یوکرائنی صدرکومیرے فون کےمعاملے پرفضول باتیں کی جارہی ہیں، کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیارہے۔ امریکی صدرنے کہا کہ کرپشن کے معاملات کی تحقیقات یا تفتیش کرنا میری ذمہ داری بھی ہے، بدعنوانی کی تحقیقات کیلیے دیگرممالک کوکوئی تجویزبھی دے سکتا ہوں، یہ کسی مہم سے متعلق نہیں، بڑے پیمانے پربدعنوانی کا معاملہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میڈیا کو کسی اورمعاملے پراتنی محنت کرتے کبھی نہیں دیکھا، گمراہ کن میڈیا اوران کی پارٹنرڈیموکریٹ پارٹی سے بیک وقت لڑرہے ہیں، میڈیا سے نمٹنے کیلیے بہترلوگوں کا انتخاب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرائن صدر کے درمیان مشکوک گفتگو اور اس پر وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے مستعفی ہونے کی خبرنے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا تھا ۔

News Code 1894283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =