2 اکتوبر، 2019، 6:06 PM

فرانسیسی پولیس اپنے مطالبات کے لئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور

فرانسیسی پولیس اپنے مطالبات کے لئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور

فرانسیسی پولیس اپنے مطالبات کےلیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی پولیس اپنے مطالبات کےلیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ اطلاعات آج دوپہر کے بعد بستی کے مقام سے پندرہ ہزار پولیس اہلکار جلوس نکالیں گے۔

ذرائع کے مطابق فرانس کی پولیس پیرس میں پیلی جیکٹ کے مسلسل 46ویں ہفتے جاری مظاہروں سے تنگ آگئی ہے اور انہوں نے 2 اکتوبر کو مارچ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل 18 گھنٹے ہیلمٹ ، بلٹ پروف جیکٹ پہنے پانی کی ایک بوتل کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں جس کے باعث ہم  جسمانی اور نفسیاتی تھکاوٹ کے علاوہ ہفتہ وار چھٹی کے دونوں میں بھی بچوں کو وقت نہیں دے سکتے۔

پولیس کی اکثریتی یونین الائنس کا کہنا ہےکہ پیلی جیکٹ کے مسلسل ہر ہفتے مظاہرے ان کے لیے سر درد اور ایک بہت بڑی تھکاوٹ  ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ یہ مظاہرے رُک جائیں کیونکہ ان حالات اور صورتحال کے باعث پولیس افسران میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

News Code 1894248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha