مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انڈونیشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ محترمہ رتنو مرسودی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کا اصولی مؤقف واضح ہے اگر یورپی ممالک نے اس پر عمل کیا تو ایران بھی عمل کرےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو دوطرفہ اور چند طرفہ معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدے میں شریک ممالک اپنے وعدوں پر عمل نہیں کریں گے تو ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایران کا دھوکہ دیا ہے۔ اس ملاقات میں ایران اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور فلسطین سمیت عالم اسلام کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کا اصولی مؤقف واضح ہے اگر یورپی ممالک نے اس پر عمل کیا تو ایران بھی عمل کرےگا۔
News ID 1893533
آپ کا تبصرہ