26 اگست، 2019، 7:38 PM

یمنی ڈرون کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر شدید حملہ

یمنی ڈرون کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر شدید حملہ

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر وسیع اور شدید حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر وسیع اور شدید حملہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے صماد 3 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی فوجی اور حساس ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے شہریوں اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ فوجی مراکزسے دور رہیں ۔

News ID 1893251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha