23 اگست، 2019، 12:42 PM

لاہور میں گاڑی پر لگے اسٹکرز نہ اتارنے پر2 سگے بھائیوں کا قتل

لاہور میں گاڑی پر لگے اسٹکرز نہ اتارنے پر2 سگے بھائیوں کا قتل

پاکستان کے شہر لاہور میں گاڑی پر لگے اسٹکرز اتارنے سے منع کرنے پر ہمسایوں نے چھریوں کے وار کرکے 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں گاڑی پر لگے اسٹکرز اتارنے سے منع کرنے پر ہمسایوں نے چھریوں کے وار کرکے 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں بٹ چوک کے رہائشی ریاض مسیح نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس کے بیٹوں جاوید اور سلمان نے ہمسایوں کے لڑکے کو گاڑی سے اسٹکرز اتارنے سے منع کیا تو بات جھگڑے میں بدل گئی۔

ہمسایوں کے بیٹے امجد اور نوید نے پہلے میرے بیٹوں کو خوب مارا اور گھر کا سامان توڑ پھوڑ کر باہر پھینک دیا۔ امجد اور نوید کے والد عبدالمجید نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی حامی بھری  لیکن پھر اس نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ دھاوا بولا اور میرے دونوں بیٹوں پر چھریوں کے وار کردیے۔

ایس ایچ او ستوکتلہ پولیس شہزاد رضا نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ انہیں ایمرجنسی نمبر 15 پر کال موصول ہوئی کہ ایک ذہنی مریض شخص لوگوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کررہا ہے جس پر ڈولفن فورس کے جوان فوری موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے وہاں موجود دونوں زخمیوں جاوید اورسلمان کو اسپتال منتقل کیا ، جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑگیا جبکہ سلمان 24 گھنٹے زندگی موت کی کشمکش کے بعد جان کی بازی ہارگیا۔

News ID 1893159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha