16 جون، 2019، 2:36 AM

یمنی فوج کے دفاعی حملوں میں سعودیہ کےابہا اور جیزان ایئر پورٹس کی سرگرمیاں متوقف

یمنی فوج کے دفاعی حملوں میں سعودیہ کےابہا اور جیزان ایئر پورٹس کی سرگرمیاں متوقف

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودیہ کے ابہا اور جیزان ایئر پورٹس پر حملوں کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودیہ کےابہا اور جیزان ایئر پورٹس کی سرگرمیاں متوقف ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی نے سعودی عرب  کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودیہ کے ابہا اور جیزان ایئر پورٹس پر حملوں کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودیہ کےابہا اور جیزان ایئر پورٹس کی سرگرمیاں متوقف ہوگئی ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جیزان اور ابہا ایئر پورٹس  پر حملوں میں " قاصف 2 کے "  ڈرونز سے استفادہ کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ایئر پورٹس پر یمنی فوج کے ڈرونز طیاروں کے حملے کامیاب رہے ۔ الجزیرہ نے بھی اپنی خبر میں ابہا ایئر پورٹ پر حملے کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے میں ابہا ایئر پورٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے اور سعودی طیاروں کی سرگرمیاں اس ایئر پورٹ پر متوقف ہوگئی ہیں۔

News Code 1891397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha