مزاحمت ہی، عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خرم شہر کی آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مزاحمت ہی، عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خرم شہر کی آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مزاحمت ہی، عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر سازش اور ہر کارروائی کا مقابلہ کرنے اور اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔ ملک و قوم کا دفاع ایرانی افواج کے اہم ترین  فرائض اور وظائف میں  شامل ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کی الحادی اور طاغوتی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ایرانیوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ ہوشیاراور آگاہ رہنا چاہیے۔

میجر جنرل باقری  نے کہا کہ سوم خرداد خرم شہر کی آزادی کا دن  در حقیقت " کامیابی، ایثار اور ایرانی  قوم کی مزاحمت کا دن ہے " انقلاب اسلامی کی تاریخی کا سنہری اور درخشاں دن ہے اس دن مکتب ولایت کے تربیت یافتہ افراد نے استقامت اور پائداری اور مزاحمت کا شاندار مظاہرہ کیا اور خرم شہر کو آزاد کرکے ایرانی قوم کے تمام دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ خرم شہر کی آزادی کو 37 سال بیت گئے ہیں اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایرانی قوم نے عالمی سامراجی طاقتوں کو تاریخی شکست سے دوچآر کیا  اور آج بھی ہمارا عالمی سامراجی طقاتوں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے اور عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ہماری استقامت، مزاحمت اور پائداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے حساس مرحلے پر کھڑے ہیں ، ہم اپنے پختہ عزم اور قوی و مضبوط  ارادے کے ساتھ دشمن کو سیاسی، اقتصادی اور عسکری محاذ پر شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

News Code 1890750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =