28 اکتوبر، 2018، 6:09 PM

پاکستان نے افغان دہشت گرد تنظیم طالبان کے نائب سربراہ ملاعبدالغنی برادرکورہاکردیا

پاکستان نے افغان دہشت گرد تنظیم طالبان کے نائب سربراہ ملاعبدالغنی برادرکورہاکردیا

کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغان دہشت گرد تنظیم طالبان کے نائب سربراہ ملاعبدالغنی برادرکورہاکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغان دہشت گرد تنظیم طالبان کے نائب سربراہ ملاعبدالغنی برادرکورہاکردیا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ملاعبدالغنی برادرکےساتھ ملاعبد الصمد ثانی کوبھی رہا کیاگیا ہے۔ ملاعبدالغنی برادر کو 2010میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔عبدالغنی برادرکی رہائی افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل یقینی بنانےکےلئےلائی گئی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملابرادرکی رہائی سےافغانستان میں طالبان کومفاہمتی عمل کاباضابطہ حصہ بنانےمیں مددملےگی۔ملا عبدالغنی برادر ملاعمر کے دور میں دوسرے بڑے طالبان رہنما تھے اور وہ جنوبی افغانستان میں تنظیم کی فوجی کارروائیوں کیلئے رابطہ کار تھے۔ذرائع کے مطابق ان کی رہائی کا تعلق امریکہ کی جانب سے افغان حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان امن مذاکرات کیلئے کی جانے والی کوششوں سے ہو سکتا ہے۔

News ID 1885157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha