25 جنوری، 2019، 2:30 PM

طالبان نے قطر میں ملا عبدالغنی برادر کو اپنے سیاسی دفتر کے سربراہ مقرر کردیا

طالبان نے قطر میں ملا عبدالغنی برادر کو اپنے سیاسی دفتر کے سربراہ مقرر کردیا

افغان طالبان نے پاکستان سے رہائی پانے والے ملاعبدالغنی برادر کو قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان سے رہائی پانے والے ملاعبدالغنی برادر کو قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

افغان طالبان نے ملاعبدالغنی برادر کو مشیر برائے سیاسی معاملات اور قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادر کو امریکہ سے جاری مذاکرات کی پائیداری اور معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں 17 سالہ لڑائی کے خاتمے کے لیے قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے تاہم اس حوالے سے آج بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔

News ID 1887570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha