مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا بھرپور اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام اور بھائیوں جیسا سلوک چاہتا ہے، امریکہ کو باور کرادیا کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے بغیر پیشرفت ممکن نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے، گزشتہ ایک سال سے پاکستان پر تنقید کی بوچھاڑ تھی، اب امریکی حکام کے منفی نہیں مثبت بیانات آرہے ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا بھرپور اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔
News ID 1884512
آپ کا تبصرہ