مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوب ایشیائی ملک میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ مِن آنگ ہلیانگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاجب چند روز پہلے ہی اقوام متحدہ نے ان کے اور کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں فوج کی مبینہ طور پر پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے لاکھوں روہنگیا مسلمان ہجرت کرتے ہوئے بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔
جنوب ایشیائی ملک میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
News ID 1884266
آپ کا تبصرہ