ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ

ہندوستان نے پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے درمیان ملاقات ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور کشمیری علیحدگی پسند برہان وانی کی تصویر والے پوسٹل اسٹیمپس جاری کیے جانے کے باعث منسوخ کی گئی۔ ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بیان دیا کہ حالیہ واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان سے کسی بھی طرح کے مذاکرات بے معنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے اعلان کے بعد دو انتہائی مایوس کن معاملات سامنے آئے، جن میں ایک مبینہ طور پر پاکستان سے آنے والے دہشت گردوں کی جانب سے ہمارے 3 سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کیے جانے کا معاملہ اور دوسرا مبینہ دہشت گردوں کے 20 پوسٹل اسٹیمپس کی سیریز جاری کرنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے  ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا تھا جس پر ہندوستان نے مذاکرات کی ہامی بھرتے ہوئے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات کی تصدیق کردی تھی۔

News Code 1884155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =