مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، وہ صرف نصف گھنٹہ اجلاس میں موجود رہیں۔ ہو سکتا ہے ان کی طبیعت ناساز ہو، ان کی بات غور سے سنی، انہوں نے علاقائی تعاون کی بات کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ علاقائی تعاون ممکن کیسے ہو گا؟ جب خطے کے ملک مل بیٹھنے کو تیار ہیں اور آپ اس بیٹھک میں رکاوٹ ہیں، اس طرح علاقائی تعاون میں پیش رفت کیسے ممکن ہوگی؟
آپ کا تبصرہ