ہندوستان نے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

ہندوستانی حکومت نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پاکستانی وزیراعظم کی درخواست پر کی گئی ہے جس کے لیے انہوں نے وزیراعظم نریندرا مودی کو خط لکھا تھا۔ رویش کمار نے مزید کہا کہ فی الحال ملاقات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ملاقات کے ایجنڈے سے متعلق بھی جلد میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا تاہم اس ملاقات کو ہندوستانی پالیسیوں کی تبدیلی سے تعبیر نہ کیا جائے۔

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دوپہر کے کھانے پر ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کو لکھے گئے خط میں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

News Code 1884147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =