مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔ عمران خان نے خط میں ہندوستانی وزیر اعظم کی جانب سے بامعنی مذاکرات پر زور دیے جانے کے بعد بھیجا ہے ، ہندوستانی وزیراعظم نے بامعنی مذاکرات کی بات عمران خان کی وکٹری تقریرکے جواب میں کہی تھی۔ عمران خان نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات پر بھی زور دیا، شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج اس ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
News ID 1884117
آپ کا تبصرہ