مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سمندری طوفان فلورینس سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ طوفان کے باعث اندرون اور بیرون ملک دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ شمالی کیرولائنا کے کئی علاقوں میں 30 انچ تک بارش ہوئی، نشیبی علاقوں میں مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور بجلی سےمحروم افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے شمالی کیرولائنا کی 8 کاؤنٹیز کو آفت زدہ قراردینے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکہ میں سمندری طوفان فلورینس سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔
News ID 1883998
آپ کا تبصرہ