واشنگٹن میں امریکہ اور قطر کے وزراء خارجہ کی ملاقات

واشنگٹن میں امریکہ کے وزير خارجہ پمپئو اور قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں امریکہ کے وزير خارجہ پمپئو اور قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ قطری ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں امریکی وزير خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف قطر کی کوششوں کی تعریف کی ہے جبکہ قطر پر سعودی عرب ، بحرین،امارات اور مصر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کررہے ہیں۔

News Code 1883304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =