7 جولائی، 2018، 7:35 PM

دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک

دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک

شام کے صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقے البشرا میں حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سیرین ڈیموکریٹک  فورسز کے اڈے کے قریب زوردار دھماکے سے تباہ کردی جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔شامی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 افراد کا تعلق امریکی حمایت یافتہ فورسز سے ہے جو داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ادھر صوبہ درعا میں باغیوں نے بھاری اسلحہ حکومتی فورسز کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

News ID 1882030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha