مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق نصف سے زائد امریکیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئناپیاک یونیورسٹی کے سروے میں 50 فیصد سے زائد امریکیوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے۔ سروے میں شامل44فیصد سفید فام افراد اور79فیصدسیاہ فام افراد کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ58فیصد ہسپانوی نژاد افراد نے بھی ٹرمپ کو نسل پرست قراردیا ہے۔سروے میں شامل 19 فیصد سیاہ فام افراد نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے جبکہ2فیصد افراد نے اپنی رائے نہیں دی۔
امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق نصف سے زائد امریکیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا ہے۔
News ID 1881971
آپ کا تبصرہ