کشمیر میں  جھڑپ کے دوران 8 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں  8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے فوجی آپریشن کے دوران شوپیاں میں 7 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک علیحدگی پسند مارا گیا ہے۔اس آپریشن میں ہندوستانی فوج کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اننت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

News Code 1879747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =