بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ گر کر تباہ/ کم سے کم 50 افراد ہلاک

نیپال میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں آگ لگ گئی  اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی، ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارے میں موجود دیگر افراد اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

News Code 1879324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =