تجارتی جنگ جیتنا آسان ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ نے کہا ہے کہ تجارتی جنگ اچھی ہوتی ہے اور اِس میں کامیابی حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ نے کہا ہے کہ تجارتی جنگ اچھی ہوتی ہے اور اِس میں کامیابی حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ٹرمپ کی طرف سے امریکہ میں اسٹیل اور ایلومونیم کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جرمنی، کینیڈا اور امریکہ کے دیگر اہم تجارتی پارٹنر ممالک نے اس پیشرفت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق تجارتی امور پر امریکہ لاکھوں ڈالر کا نقصان اٹھا رہا ہے اور اب " تجارتی جنگ " ناگزیر ہوچکی ہے، جِسے جیتنا آسان ہے۔

News Code 1879112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =