یمنی فورسز کی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ جنگی جرائم کا جواب دیتے ہوئے سعودیہ کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ جنگی جرائم کا جواب دیتے ہوئے سعودیہ کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے خب و شعف شہر کے الیتمہ علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے اس کارروائی میں سعودی عرب کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ اور اس میں موجود تمام فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News Code 1878484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha