مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں نجران اور جيزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کی میزائل یونٹ اور قبائل نے نجران میں العرامیل، خلیقا اور تبۃ العضیب پر شدید گولہ باری کی اور متعدد سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں بھی سعودی عرب سے منسلک کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر قاہر 2 میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز نے جيزان میں بھی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی گذشتہ تین برسوں سے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ تین برسوں میں 30 ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جس میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔۔
آپ کا تبصرہ