یمنی فورسز کا جیزان پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت پر مبنی ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ جیزان پر بدر1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمن کی سرکاری خبـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بربریت اور جارحیت پر مبنی ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ جیزان پر بدر1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقہ المیہ پر بمباری کرکے 6 افراد کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا تھا۔ جس کے جواب میں یمنی فورسز نے جیزان پر میزائل داغا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی گذشتہ تین سال سے مسلط کردہ جنگ میں اب تک 35 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

News Code 1880935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha