24 جنوری، 2018، 1:18 PM

روس میں مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے

روس میں مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے

روس کے وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے  روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ روسی وزیر نے کہا کہ مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سےاجتناب کرنا چاہیے۔روس میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹربیوٹر دو مقامی اداروں نے کہا تھا کہ امریکی کمپنی نے دو سو سے زائد روسی اداروں کو اپنے سافٹ ویئر فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس اقدام کی وجہ وہ نئی امریکی پابندیاں ہیں جو گزشتہ برس 28 نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے روس کے خلاف بھی اقتصادی پابندیاں عائد کرکے روسی کمپنیوں کو مشکلات سے دوچآر کردیا ہے۔

News Code 1878258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha