8 دسمبر، 2007، 12:42 PM

فائننشل ٹائمز

امریکی خفیہ اداروں " NIE" کی رپورٹ نے ایران کے خلاف مزید پابندیوں کو دشوار بنا دیا ہے ۔

امریکی خفیہ اداروں " NIE"  کی رپورٹ نے ایران کے خلاف مزید پابندیوں کو دشوار بنا دیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں ایک یورپی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی16 خفیہ اداروں " NIE" کی رپورٹ نے ایران کے خلاف مزیداقتصادی پابندیوں کو دشوار تر بنا دیا ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار فائننشل ٹائمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایک یورپی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی16  خفیہ اداروں " NIE"  کی رپورٹ نے ایران کے خلاف مزیداقتصادی پابندیوں کو دشوار تر بنا دیا ہے ۔ امریکی اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں  کا پروگرام 2003 میں متوقف کردیا تھا اور ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں نہیں ہے ادھر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کو غیر فوجی قراردیا ہے روسی وزير خارجہ نے یہاں تک کہا ہے کہ ایران حتی 2003 سے پہلے بھی فوجی ہتھیار تیار کرنے کی کوشش میں نہیں تھا یورپی اہلکار کے مطابق اس رپورٹ نے سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف ایک عظيم شکاف پیدا کردیا ہے جس کی وجہ سے ایران کے خلاف مزيد پابندیاں عائد کرنا مزيد دشوار تر ہوگيا ہے ۔

 

News ID 600668

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha