19 نومبر، 2017، 7:23 PM

سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں کا مسلمانوں پر حملہ

سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں کا مسلمانوں پر حملہ

سری لنکا میں بھی انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں بھی  انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے  میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ سری لنکا کے وزیرقانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے 19 افراد کو بھی نقض امن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں  62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا جن میں سے زیادہ تر املاک مسلمانوں کی ہیں ۔

News ID 1876779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha