29 اکتوبر، 2017، 12:07 PM

ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے

ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔ یوکیا آمانو نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل تمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ جس طرح ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اسی طرح وہ بھی اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔

امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے آمانو نےکہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ صرف امریکہ سے نہیں بلکہ یہ معاہدہ گروپ 1+ 5 اور ایران کے درمیان ہے اور یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے۔ یوکیا آمانو نے کہا کہ میں بین الاقوامی  ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کے عنوان سے اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں درج اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

News ID 1876287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha