18 ستمبر، 2017، 5:29 PM

بنگلہ دیش میں جنگلی ہاتھی کے حملے میں 2روہنگیا مسلمان ہلاک

بنگلہ دیش میں جنگلی ہاتھی کے حملے میں 2روہنگیا مسلمان ہلاک

بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے 2 روہنگیا مسلمانوں کو جنگلی ہاتھی نے پیروں تلے کچل کر ہلاک کردیا جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے 2 روہنگیا مسلمانوں کو جنگلی ہاتھی نے پیروں تلے کچل کر ہلاک کردیا جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی جنگل میں قائم عارضی رہائش گاہ کے قریب ایک جنگلی ہاتھی نے حملہ کردیا اور دو افراد کو پیروں تلے روند دیا جس کے باعث دونوں جاں بحق ہوگئے, جب کہ زخمی ہونے والے تین روہنگیا پناہ گزینوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بنگلہ دیش پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ پناہ گزینوں کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں اس کے قریب ہی جنگل واقع ہے جہاں سے ہاتھی نے حملہ کردیا۔

News ID 1875355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha