9 ستمبر، 2017، 6:17 PM

پاکستان کی وزارت خارجہ میں میانمار کے سفیر طلب

پاکستان کی وزارت خارجہ میں میانمار کے سفیر طلب

پاکستان نے میانمار کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے میانمار کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کے سفیر یوون منٹ کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد کے اقدامات روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔تہمینہ جنجوعہ نے برمی سفیر سے مطالبہ کیا کہ میانمار میں مسلمانوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم  کیا جائے اور مسئلے کے حل کے لیے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ میانمار حکومت اقلیت کے خلاف گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لائے اور مسلمانوں پر منظم تشدد کی تحقیقات کرائے۔ میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کو پاکستان کے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں ریاستی تشدد کے نتیجے میں 1000 سے زائد مسلمان جاں بحق اور لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

News ID 1875157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha