مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کی قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے جس سے باخبر ہیں،دہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کو ر وکنا ہوگا۔ جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ سنگین ہے اور اسے حل کرنا ہوگا۔امریکی فوج کے کمانڈرجنرل جان نکلسن نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکومت کے درمیان اس مسئلے کے حل پر بات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اگست کو نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی تھیں۔صدر ٹرمپ کا پالیسی اعلان کے موقع پر خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ اور دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔ پاکستان نے امریکی صدر کے بیان پر تحفظات کا اظہار رکرتے ہوئے اسے رد کردیا ہے۔
افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کی قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے جس سے باخبر ہیں،دہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کو ر وکنا ہوگا۔
News ID 1874852
آپ کا تبصرہ