29 نومبر، 2017، 12:03 PM

طالبان کی اعلی سیاسی قیادت پاکستان میں اور نچلی عسکری قیادت افغانستان میں ہے

 طالبان کی اعلی سیاسی قیادت پاکستان میں اور نچلی عسکری قیادت افغانستان میں ہے

افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ طالبان کی اعلی سیاسی قیادت پاکستان میں جبکہ عسکری قیادت افغانستان میں موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے  کہا ہے کہ طالبان کی اعلی سیاسی قیادت پاکستان میں جبکہ عسکری قیادت افغانستان میں موجود ہے۔ امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام انجام نہیں دیئے ہیں۔ امریکی جنرل جان نکلسن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق بہت واضح اور صاف الفاظ میں بتادیا تھا، تاہم امریکی صدرکے سخت موقف کے باوجود پاکستانی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، اس کے باوجود ہم اس کے رویے میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی ایک گیم چینجر تھی۔ جنرل نکلسن نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سینئر قیادت پاکستان اور نچلی قیادت افغانستان میں ہے ، پاکستان سرحد پار کارروائی کرنے والے دہشتگردوں کو ختم کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم پاکستان کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1876996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha