23 فروری، 2018، 4:53 PM

امریکی صدر کا اساتذہ کو مسلح کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا اساتذہ کو مسلح کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اسکولوں کو اتنا ہی محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں جتنے بینک محفوظ ہیں اس لئے جو اساتذہ اسلحہ لینا چاہتے ہیں انہیں اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اسکولوں کو اتنا ہی محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں جتنے بینک محفوظ ہیں اس لئے جو اساتذہ اسلحہ لینا چاہتے ہیں انہیں اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ میں واقع ہائی اسکول میں فائرنگ کے 17 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے تجویز پیش کی ہے کہ جو اساتذہ اسکولوں کی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھنا چاہتے ہیں انہیں اسلحے کے ساتھ اضافی مراعات بھی دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اسکولوں میں حالیہ پیش آنے والے واقعات کے بعد وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی زیرِصدرات اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے ارکان سمیت ریاستی و مقامی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں اسکولوں میں حفاظتی انتظامات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم امریکی اسکولوں کو اتنا ہی محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں جتنا امریکی بینک محفوظ ہیں، جب تک ہم جارحانہ حکمتِ عملی نہیں بنائیں گے ایسے واقعات پیش آتے رہیں گے۔

News ID 1878936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha