برسلز میں چاقو بردارشخص کے حملے میں 2 فوجی زخمی

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی پراسیکیوٹرکے دفتر کے باہر چاقو بردارشخص کے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہو گئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی پراسیکیوٹرکے دفتر کے باہر چاقو بردارشخص کے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہو گئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی پراسیکیوٹر کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے جب کہ حملہ کرنے والا شخص جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ برسلز پولیس کے مطابق حملہ آور شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جو کہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا، حملہ آور شخص کی عمر 30 سال جب کہ اس کا تعلق صومالیہ سے بتایا جاتا ہے۔

News Code 1874822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =