13 جولائی، 2017، 2:14 PM

پاکستانی وزیر اعظم کا استعفی دینے سے انکار

پاکستانی وزیر اعظم کا استعفی دینے سے انکار

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تناظر میں مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے کردیا جبکہ وکلاء اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو عزت کے ساتھ مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تناظر میں مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے کردیا جبکہ  وکلاء اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو عزت کے ساتھ مستعفی ہوجانا چاہیے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو پانامہ کرپشن کیس اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتماد میں لیتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو رد کردیا ہے۔وزیراعظم نے استعفے کے مطالبہ کرنے والی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں ان تمام جماعتوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفی نہیں دیں گے، انہیں پاکستان کی عوام نے منتخب کیا ہے اور عوام ہی انہیں عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئي تھی جس کی رپورٹ کو رد کرکے وزیر اعظم نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔

News ID 1873836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha