12 جولائی، 2017، 11:55 AM

روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

روس نے امریکہ سے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیو نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی حکومت نے 2016ءمیں اپنے 35سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں امریکہ کے 30سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ۔
روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو امریکی حکومت کی جانب سے حل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے گذشتہ سال کے آخری مہینوں میں اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کے جواب میں30 امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔

News ID 1873808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha