مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کل تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر بشار اسد نے اس گفتگو میں کل تہران میں دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونےو الوں کے لواحقین ،ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ بشار اسد نے کہا کہ شام دہشت گردانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ صدر حسن روحانین ے بھی اس گفتگو میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کی بزدلانہ کاررواغی کا جواب شام کے میدان جنگ میں دیا جائے گا اور دہشت گردوں کے اس بزدلانہ اقدام سے ایرانی حکومت اور ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوگا۔
شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کل تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1873051
آپ کا تبصرہ