9 جون، 2017، 12:06 PM

دہشت گردوں کے سنگين جرائم سے ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا

دہشت گردوں کے سنگين جرائم سے ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں 12 رمضان المبارک کو تہران میں دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے میں بعض روزہ دار مؤمنین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سنگين جرائم سے ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں 12 رمضان المبارک کو تہران میں دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے میں بعض روزہ دار مؤمنین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سنگين جرائم سے ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور ایرانی پارلیمنٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کوایرانی قوم ، انقلاب اسلامی  اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی نسبت  دشمنوں کی گہری عداوت اور کینہ کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کی اس قسم کی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں سے ایرانی قوم کے عزم میں کسی قسم کا کوئي خلل ایجاد نہیں ہوگا اوردہشت گردوں کے اس قسم کے جرائم سے مسلمانوں میں  امریکہ اور اس کے سعودی عرب جیسے نوکروں کے بارے میں نفرت اور بیزاری میں اضافہ ہوگا۔ رہبرمعظم نے اپنے پیغام میں شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا فرمائی۔

News ID 1873063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha