مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی ایلچی علی لاریجانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔
اس دوران خطے کی صورت حال بالخصوص صیہونی رجیم کے اقدامات کی شدت اور فلسطین اور لبنان پر مسلسل جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے مفادات کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
صدر اسد نے فلسطینیوں کے تاریخی حقوق کی پاسداری اور فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے موقف کی ہر طرح سے حمایت کرنے اور قتل و غارت کے خاتمے اور نسل کشی کی روک تھام پر زور دیا۔
دوسری جانب لاریجانی نے شام کے لئے ایران کی حمایت اور ہر قسم کے تعاون کے لئے آمادگی، خطے میں شام کے اہم کردار اور اسے خطے کے ممالک اور اقوام کے مفادات کے مطابق مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ